معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ شیر کا بچہ تحفے میں لینے پر گرفتار

پولیس نے محکمہ وائلڈ لائف کے ہمراہ چھاپہ مارا، غیرقانونی کلاشنکوف بھی برآمد، مقدمہ درج 

Dec 15, 2024 | 14:53:PM
معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ شیر کا بچہ تحفے میں لینے پر گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کو شادی پر شیر کا بچہ تحفے میں ملنے پر گرفتارکرلیاگیا۔

ذرائع کے مطابق معروف ٹک ٹاکر کو غیر قانونی شیر کا بچہ تحفےمیں لینے پر گرفتار کیا گیا،پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے محکمہ وائلڈ لائف کے ہمراہ گھر پر چھاپہ مارا،محکمہ وائلڈ لائف نے گرفتار کر کے حوالہ پولیس کر دیا۔

رجب بٹ سے غیرقانونی کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی ہے،ملزم کے خلاف ناجائز کلاشنکوف رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں رجب بٹ اپنی شادی پر بے تحاشا پیسہ خرچ کرنے اور مہمانوں پر ڈالر لٹانے کی وجہ سے بھی خبروں میں تھے۔