روبوٹ چلتے ہوئے لڑ کھڑا گیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ٹیسلا کے ایک روبوٹ کا چلنے کا سٹائل اس وقت انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا ہے جب وہ ڈھلوان سے اترتے ہوئے انسان کی طرح لڑکھڑا جاتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیسلا کے Optimus نامی روبوٹ نے ایک ڈھلوان پر اپنے پہلے قدم اٹھائے لیکن روبوٹ کی غیر مستحکم حرکت جو کسی شرابی شخص کی طرح چلنے کی نقل کررہی تھی، نے سوشل میڈیا پر ملے جلے رد عمل کو جنم دیا ہے۔
چلنا ہمارے لیے ایک آسان عمل ہے لیکن روبوٹس کے لیے یہ ایک انجینئرنگ چیلنج ہے، ٹیسلا کا آپٹیمس ایک حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں، اس جدوجہد کی مثال ہے۔
پوسٹ کا کیپشن جس میں لکھا ہے کہ انسانوں کی طرح چلنے کے لیے آپ کو پہلے انسان کی طرح لڑکھڑانا سیکھنا چاہیے، مزاحیہ انداز میں سیکھنے کے عمل کی نشاندہی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : روبوٹ چلتے ہوئے لڑ کھڑا گیا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
یہ ویڈیو اس بات کی بھی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ جدید روبوٹس کے لیے بھی انسان جیسی حرکت میں مہارت حاصل کرنے کے لیے وقت اور استقامت کی ضرورت ہے۔
اس ویڈیو نے دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے جس نے ہلکے پھلکے مزاح سے لے کر ہیومنائیڈ روبوٹکس کے مستقبل پر گہرے تاثرات تک کے رد عمل موصول کیے ہیں۔