بل گیٹس دیوالیہ ہوسکتے ہیں،ایلون مسک کابڑادعویٰ
ٹیسلا دنیا کی قیمتی کمپنی بن گئی،بل گیٹس نے اب بھی ٹیسلا کیخلاف بڑی شرط لگا رکھی ہے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز) سوشل میڈیاپلیٹ فارم ایکس کے مالک اور دنیا کے امیر ترین فرد ایلون مسک نے دعویٰ کیاہے کہ بل گیٹس دیوالیہ ہوسکتے ہیں۔
سوشل میڈیاپلیٹ فارم ایکس پراپنے پیغام میں ایلون مسک نے کہاہے ٹیسلا دنیا کی قیمتی کمپنی بن گئی تو بل گیٹس دیوالیہ ہوسکتےہیں،بل گیٹس نے اب بھی ٹیسلا کے خلاف بڑی شرط لگا رکھی ہے ۔
ٹیسلا،اسپیس ایکس اور دیگر کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ٹیسلا دنیا کی سب سے بڑی کمپنی بن جاتی ہے تو مائیکروسافٹ کے شریک بانی اور ارب پتی بل گیٹس کا دیوالیہ نکل سکتا ہے،اگر ٹیسلا اسٹاک میں 200 فیصد اضافہ ہوا توبل گیٹس دیوالیہ ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا پہلے بھی حصہ نہیں تھی، آئندہ بھی نہیں ہوگی، یوسف رضا گیلانی
اس بیان نے ایلون مسک اوربل گیٹس کے درمیان جاری پرانے تنازع کو دوبارہ جنم دےدیا ہے، یہ تنازع 2022 میں اس وقت شروع ہوا تھا جب مبینہ طور پر بل گیٹس نے ٹیسلا کے شیئرز پر شارٹ پوزیشن کی وجہ سے ڈیڑھ ارب ڈالر کا بڑا نقصان اٹھایا تھا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ایلون مسک کی دولت 400 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے جس کے بعد وہ دنیا کے امیر ترین فرد بن گئے ہیں۔