کراچی میں روایتی ’ ’ ڈونکی ریس‘‘ کا انعقاد

Dec 15, 2024 | 16:35:PM

(اسامہ ملک)کراچی میں منفرد گدھا گاڑی ریس کا انعقاد، شائقین کا جم غفیر ڈونکی ریس دیکھنے پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گدھا گاڑی ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر اور گردو نواح سے گدھا گاڑی پر محنت مزدوری کرنیوالے افراد کی کثیر تعداد نے ریس میں حصہ لیا، آج بروز اتوار منعقد ہونیوالے اس ریس کا قرعہ محمد عارف کے نام نکلا۔

ریس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد عارف نے کہا کہ والدہ کے علاج کیلئے پیسوں کی سخت ضرورت تھی ، انعامی رقم جیتنے پر جتنا بھی شکر کروں کم ہے اب ان پیسوں کو اپنی والدہ کے علاج پر خرچ کروں گا، انہوں نے کہا کہ ریس جیتنے پر بہت خوش ہوں۔

مزیدخبریں