بزدار دور میں پنجاب میں 310گاڑیوں کے غیر قانونی طور پر خریدنے کا حیرت انگیزانکشاف

Dec 15, 2024 | 17:35:PM
بزدار دور میں پنجاب میں 310گاڑیوں کے غیر قانونی طور پر خریدنے کا حیرت انگیزانکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بزدار دور میں پنجاب میں 310گاڑیوں کے غیر قانونی طور پر خریدنے کا انکشاف ہوا ہے، گاڑیوں کی خریداری پر 2 ارب 12 کروڑ روپے بغیر منظوری کے خرچ کیے گئےتھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بزدار دور میں غیر قانونی طور پر خریدی گئی گاڑیوں پرتحقیقات کا آغاز کردیا ہے، پی ٹی آئی دور میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے کسی بھی فورم پر منظوری نہیں لی گئی تھی، مزید یہ کہ گاڑیوں کی خریداری کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے بھی منظوری نہیں لی گئی تھی، گاڑیوں کی خریداری کے لئے حیرت انگریز طور پیشگی رقم ادا کردی گئی تھی،گاڑیوں کی خریداری کے لئے پیپرا رولز کو بھی نظر انداز کیا گیا تھا۔