وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز دورہ چین مکمل کر کے وطن واپس روانہ

Dec 15, 2024 | 18:38:PM
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز دورہ چین مکمل کر کے وطن واپس روانہ
کیپشن: مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چین کا آٹھ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئیں۔انہیں ائیر پورٹ ہرڈائیریکٹر فارن افیئرز مس ہیلن  اور دیگر اعلی حکام نے رخصت کیا۔مریم نواز شریف نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی دعوت پر چین کا یہ دورہ کیا تھا۔ ان کے ساتھ سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان، اور وزیر زراعت عاشق کرمانی بھی تھے۔انہوں نے بیجنگ میں روبوٹک زرعی آلات بنانے والے ادارے اے آئی فورس ٹیکا، بلیو ٹیک ائیر الائنس، ہائی جیا میڈیکل، شی جی تان ہسپتال اور بیجنگ میونسپل کمیشن آف ٹرانسپورٹ کا دورہ کیا۔علاوہ ازیں انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے منسٹر سے ملاقات کی اور ظہرانے میں شرکت کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے وزیر ماحولیات سے بھی ملاقات کی۔ شنگھائی میں انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے میوزیم جنکو سولر کمپنی اور منہانگ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل زون کا دورہ کیا۔

وزیر اعلیٰ نے ماحولیاتی آلودگی پر کانفرنس سے کلیدی خطاب کیا، شنگھائی ایکسپریمنٹل سکول، ہواوے ٹیکنالوجیز اور بی جی آئی جینو مکس کا دورہ کیا۔ انہوں نے پنجاب چین انویسٹمنٹ کانفرنس سے بھی خطاب کیا اور چائینہ کی حکمران جماعت کے اعلی سطحی وفود سے ملاقاتیں کیں۔ دورے کے دوران ماحول دوست ٹرانسپورٹ، زراعت، صحت سمیت دیگر شعبوں میں چینی کمپنیوں سے مفاہمتی یاداشتوں پر بھی دستخط کیے۔