ملک میں سیاسی انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں: رانا ثناء اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم کے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اوۓ توۓ اور طوائف الملوکی پر مبنی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں, اسلام آباد میں تحریکِ انصاف کے سوشل میڈیا نے ہی ان کا بیڑا غرق کیا ہے۔
امین پوربنگلہ ریسکیوسٹیشن کی افتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے 26نومبر کے جھوٹ پر مبنی بیانیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والوں نے فلسطینیوں کی لاشیں لے کر جاتی ایمبولینسوں کو دکھا کر یہ کہا کہ ہمارے لوگ مارے گۓ ہیں، انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے سیاست میں ایک نئے رخ کا تعارف کروایا ہے اور ان کی سیاست کا مرکز عام غریب آدمی ہے۔
سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حقیقی ترقی اس وقت ہوئی جب شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے، فیصل آباد کو بڑے گاؤں سے شہر میں بدلنے میں انہوں نے بڑا کردار ادا کیا ہے، پنجاب کے عوام خدمات کی سیاست کے ساتھ ہیں اورپاکستان میں خدمت کی سیاست ہی آگے بڑھے گی۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مہنگائی اور معاشی بحران کے ذمہ دار ہم نہیں ہیں، نواز شریف کی قیادت میں لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا مسئلہ حل کر دیا تھا، موجودہ حکومت کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی ہمت اور محنت کی بدولت ہم آج بہتر معاشی مقام پر کھڑے ہیں۔