لاہور کے علاقے گجرپورہ میں خاوند نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) خاوندکے ہاتھوں موت کے گھاٹ اترنے والیوں میں ایک اور بیوی شامل ہوگئی، لاہور کے علاقے گجرپورہ میں خاوند نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کر دیا، درندہ صفت شخص نے مقتولہ پر 8 گولیاں چلائی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے گجرپورہ میں 5 بچوں کی ماں 29 سالہ طوبہ کو اسکے خاوند نے 8 گولیاں ماری ہیں، ملزم بیوی کو قتل کرنے کے بعد پستول گھر میں رکھ کر فرار ہو گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے کاروائی شروع کر دی ہے، پولیس نے لاش کو مردہ خانے میں منتقل کر دیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔