ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ ٹیسٹ رواں ماہ لیا جائے گا

Dec 15, 2024 | 20:03:PM
ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ ٹیسٹ رواں ماہ لیا جائے گا
کیپشن: ایم ڈی کیٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک) ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ ٹیسٹ رواں ماہ لیا جائے گا اورڈیٹ شیٹ کے حوالے سے پی ایم ڈی سی کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امیدواروں کے رول نمبرز امتحانی مراکز کا فیصلہ ائندہ ہفتے ہو گا جبکہ ایم ڈی کیٹ کیلئے 30 سے زائد امتحان مراکز کے قیام کا امکان ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں ایم ڈی کیٹ کیلئے 17597 امیدوار رجسٹرڈ ہیں اور ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن میں امیدواروں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔گزشتہ ٹیسٹ میں کم اور زائد نمبرز والے طلبہ شریک نہیں ہو رہے ہیں، تاہم عدالت سے رجوع کرنے والے بیش تر طلبہ ٹیسٹ دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 29 اکتوبر کو ایم ڈی کیٹ دوبارہ کرانے کا حکم دیا تھا، اسلام آباد میں گزشتہ ٹیسٹ امتحان 22 ستمبر کو منعقد ہوا تھا۔