(ویب ڈیسک) آج کے اس دور میں جہاں ہر شخص پرکشش نظر آنے کے لئے ہزارہا ٹوٹکے اپنانے پر تلا ہوا ہے وہیں پر کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کا بارہا پرکشش نظر آنا ان پر سزا بن گیا، پھر سےایسا واقعہ ہوا ہے جہاں خاتون انفلوئنسر کا پرکشش نظر آنا سزا کے مترادف ہوگیا، سہیلیوں کی جانب سے اس پر کرسمس جیسے تہوار میں ڈنر پر شرکت کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
34 سالہ برازیلی ماڈل مارینا اسمتھ نے مقامی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ میں رواں برس کرسمس کے دوران تہوار اکیلی منانےپر مجبور ہوں کیونکہ میری سہیلیوں نے کرسمس ڈنر میں میری شرکت پر پابندی عائد کردی ہے، میری سہیلیاں جلتی ہیں اور احساس کمتری کا شکار ہیں کیونکہ میں بہت پرکشش ہوں، وہ سمجھتی ہیں کہ میں ان سے ان کے مرد چھین لوں گی، اگر کوئی خوبصورت ہوتو اس کا مطلب یہ تو نہیں ہے کہ اسے الگ کر دیا جائے، میں خوش لباس ہوں اور مجھے کسی کے شوہر یا بوائے فرینڈ سے مراسم بڑھانے کا کوئی شوق نہیں ہے۔
واضح رہے کہ یہ دنیا کو پہلا انوکھا واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی کئی لوگوں کے ساتھ ایسا ہوچکا ہے،اس سے قبل 23 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر سبرینا لو کے ساتھ بھی اس طرح کا تجربہ ہو چکا ہے جب انہیں ایک دوست کی شادی کی تقریب سے باہر کردیا گیا تھا، ایسا اس لئے کیا گیا کیونکہ دلہن کو خدشہ تھا کہ زیادہ توجہ سبرینالو پر ہوگی کیونکہ وہ اچھی نظر آرہی تھی، امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنی والی 29 سالی شائے لی کے ساتھ بھی ایسا ہوچکا ہے، شائے لی کا کہنا تھا کہ لوگ مختلف انداز میں پیش آتے ہیں، لوگ آپ کو آپ کے کردار سے نہیں جانچتے بلکہ یہی دیکھتے ہیں کہ آپ کیسے نظر آ رہے ہیں۔