(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ طبلہ نواز اور موسیقار استاد ذاکر حسین انتقال کرگئے۔
73 سالہ موسیقار جو کہ لیجنڈری استاد اللہ رکھا کے صاحبزادے ہیں، اس وقت امریکہ کے شہر سان فرانسسکو کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، لیجنڈری طبلہ نواز دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔
رپورٹس کے مطابق استاد ذاکر حسین کو دل کی بیماری کے باعث پچھلے ایک ہفتے سے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، قریبی ذرائع کے مطابق وہ آئی سی یو میں تھے اور ان کی طبیعت ناساز تھی۔
معروف بانسری نواز راکیش چوراسیا نےمیڈیا کو بتایا کہ استاد ذاکر حسین کو بلڈ پریشر اور دل کی صحت سے متعلق مسائل کا سامنا ہے جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں: ریلیز سے پہلے 100 کروڑ کمانے والی پہلی بھارتی فلم کون سی ہے؟ جانئے