(ملک اشرف) پاکستان تحریک انصاف نےعمران خان کے خلاف وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے 10ارب روپے کے ہرجانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کے جج کے گواہوں پر جرح کے حکم کو لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ۔بانی تحریک عمران خان کی جانب سے اس حکم کو کالعدم قرار دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں میاں محمد شہباز شریف ولد میاں محمد شریف سکنہ 180 اور181 ایچ ماڈل ٹاؤن کو فریق بنایا گیا ہے۔ پی ٹئ آئی کی درخواست پرلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال کل سماعت کریں گے۔
درخواست گزار کے مطابق ٹرائل کورٹ کے جج نے 8 اکتوبر 2024 کو گواہوں پر جرح کا فیصلہ دیا تھا لہذا ٹرائل کورٹ کے گواہوں پر جرح کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
خیال رہے کہ جولائی 2017ء میں شہباز شریف کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔