کرک ؛نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کار میں آگ بھڑک اٹھی، 2افراد جاں بحق

Dec 15, 2024 | 20:58:PM

 (حلیم بخاری)خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کار میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے 2افراد جھلس کر جاں بحق  ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کرک کے علاقہ ٹیری بازار میں نامعلوم نے کار پر فائرنگ کی، فائرنگ سے کار میں آگ بھڑک اٹھی،جس میں سوار 2افراد جھلس گئے، دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے،

 جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ٹیری ہسپتال منتقل کردی گئیں، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں شناخت پرویز اور محتسب عالم کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کی وجہ ذاتی دشمنی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں:لاہور اور راولپنڈی کے بعد ایک اور ضلع میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

مزیدخبریں