(24نیوز) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ‘‘ کے سی ای او ’’ڈیون نونس‘‘ کو انٹیلیجنس بورڈ کا سربراہ مقرر کر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیون نونس ٹروتھ سوشل کے چیف ایگزیکٹو بھی رہیں گے۔ وہ واشنگٹن ڈی سی سے ایک ریپبلکن اور سابق کانگریس مین ہیں اور وہ ٹرمپ کے پہلے دور میں امریکی ہاؤس کی انٹیلی جنس کمیٹی کی قیادت بھی کی تھی۔جس کے دوران ڈیون نونس نے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن پر ڈونلڈ ٹرمپ کی 2016 کی انتخابی مہم میں ایف بی آئی اے ایک اہلکارکی طرف سےمداخلت کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا اس کے تانے بانے روس سے ملتے ہیں۔
واضح رہے کہ روس نے صدر ٹرمپ کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کوشش کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے تھا کہ بے بنیاد اور جھوٹ پر کھڑے الزام کی کوئی وقعت نہیں۔