مس فرانس  کا ٹائٹل جیت کر34 سالہ ایئر ہوسٹس نے تاریخ رقم کر دی 

Dec 15, 2024 | 21:39:PM

(24نیوز) معمر کیٹیگری میں شامل کیریبین جزیرے مارٹینیک کی 34 سالہ ایئر ہوسٹس انجلِیک انگارنی-فیلوپون نےمس فرانس کا ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کی دی۔

فرانس نے مقابلہ حسن کے قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے 24 سال سے زائد عمر کی خواتین، شادی شدہ خواتین، اور ماوٗں کو مقابلے میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی۔ مس فرانس کے اس فائنل میں 30 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں ڈاکٹرز اور ڈینٹسٹس بھی شامل تھیں۔ مقابلے میں امیدواروں نے سوئمنگ سوٹ، علاقائی لباس، اور بال گاؤن میں کیٹ واک کی۔ انجلِیک کو تاج جیتنے کے بعد مس فرانس آرگنائزیشن کی طرف سے ایک سال کی تنخواہ، پیرس میں ایک اپارٹمنٹ، اور اسپانسرز کی جانب سے مختلف تحائف دیے جائیں گے۔

مزیدخبریں