عالمی مقابلوں میں سات سو وکٹیں لینے والے کرکٹر پر مکمل پابندی عائد 

Dec 15, 2024 | 23:13:PM

(ویب ڈیسک)شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے ساتھ پہلا واسطہ،انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے شکیب الحسن کو آئی سی سی سے منظور شدہ قومی ، ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل دونوں مقابلوں میں بائولنگ کرنے سے روک دیا  ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن کو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے غیر قانونی ایکشن کی وجہ سے باؤلنگ سے معطل کر دیا تھا اور بی سی بی نے کہا کہ یہ خود بخود اگلا قدم تھا۔ بورڈ نے یہ بھی کہا کہ شکیب جلد ہی ایک تسلیم شدہ ٹیسٹنگ سینٹر میں دوبارہ تشخیص کے لیے حاضر ہوں گے تاکہ اس کے ایکشن کو کلیئر کرایا جا سکے اور اس کی معطلی ہٹا دی جائے۔

ضرورپڑھیں:پاکستانی سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد رمضان چین کی کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو مطلع کیا گیا ہے کہ آل راؤنڈر شکیب الحسن کو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے دائرہ اختیار میں ہونے والے مقابلوں میں باؤلنگ کرنے سے روک دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں شکیب کو بھی باؤلنگ سے معطل کر دیا گیا ہے۔

ستمبر کے کائونٹی مقابلے میں شکیب الحسن کاایکشن رپورٹ ہواتھا،پابندی ای سی بی نے لگائی تھی جبکہ آئی سی سی نے اسے آگے بڑھایا،بنگلہ دیش کیلئے 700 سے زائد وکٹیں لینے والے کھلاڑی پر پابندی لگنا بنگلہ دیش کیلئے پریشان کن خبر ہے۔

مزیدخبریں