(24 نیوز)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ۔
تیل کی قیمتوں میں ردو بدل کے بعد پیٹرول کی قیمت برقرار، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.05 روپے فی لٹر کمی کر دی گئی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 255 روہے 38 روپے مقرر کی ہے۔
وزارت خزانہ کے مراسلے کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے کمی کی گئی ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 161 روپے 66 پیسے مقرر کی گئی ہےلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے کمی کی گئی ہے۔
ضرورپڑھیں:پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے اہم خبر
لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 148 روپے 95 پیسے مقرر کی گئی ہے، قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے کردیا گیا،قیمتیں اگلے پندرہ روز تک لاگو رہیں گی، وزارتِ خزانہ نے قیمتوں کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
یاد رہے کہ یکم دسمبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے سے زائد اضافہ کیا گیا تھا ۔