(24 نیوز)مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مقامی حکام نے انہیں اپنے خاندان بشمول والد ڈاکٹر فاروق عبداللہ سمیت اتوار کے روز انہیں اپنے گھر میں نظر بند رکھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر عبداللہ ے الزام لگایا کہ ان کے گھر میں کام کرنے والے سٹاف کو بھی اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے ان باتوں کا اظہار اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کیا، جن میں سے ایک ٹویٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی پوسٹ کی گئی ہے جس میں پولیس گاڑیوں کو ان کی گپکار میں واقع رہائش گاہ کے مین گیٹ کے باہر کھڑی دیکھی جاسکتی ہیں۔