بھارتی جیلوں میں قید مسلمانوں کی تعداد 18 فیصد

Feb 15, 2021 | 10:12:AM
بھارتی جیلوں میں قید مسلمانوں کی تعداد 18 فیصد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) تازہ ترین اعداد و شمار کےمطابق بھارت کی جیلوں میں اس وقت تقریبا 18 فیصد مسلمان قیدی موجود ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق  بھارت کے مرکزی وزارت داخلہ کے اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ ملک کی جیلوں میں قید 478600 قیدیوں میں سے 67 فیصد سے زیادہ ہندو ہیں جبکہ تقریبا 18 فیصد مسلمان ہیں۔ بھارتی وزیر مملکت برائے امور داخلہ کشن ریڈی نےپارلیمنٹ میں جیلوں سے متعلق اعداد و شمار پیش کئے جو نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو  کی ریسرچ پر مبنی ہے۔ جنہیں 31 دسمبر 2019 تک اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق جیلوں میں قیدیوں میں 321155 (67.10 فیصد) ہندو، 85307 (17.82 فیصد) مسلمان، 18001 (3.67 فیصد) سکھ، 13782 (2.87 فیصد) عیسائی اور 3557 (0.74 فیصد)دیگر شامل ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق صنف کی بنیاد پر خواتین میں 13416 ہندو، 3162 مسلمان، 721 سکھ، 784 عیسائی اور 261 دیگر قیدی شامل ہیں ،اترپردیش میں سب سے زیادہ 72512 ہندو اور 27459 مسلمان قیدی ہیں۔