(24نیوز)بھارتی شہر کولکتہ سے دوشنبے جانے والی ایئر ایمبولینس نے اسلام آباد کے ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
پاکستانی ایوی ایشن حکام کے مطابق بھارت سے پرواز کر کے تاجکستان جانے والی ایئر ایمبولینس کو نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر رات گئے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔بھارتی طیارے کو ایندھن ختم ہونے پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت ملی۔ ایمبولینس تقریباٍ 2 گھنٹے تک اسلام آباد کے نیو ایئرپورٹ پر موجود رہی۔
سی اے اے کے مطابق پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنا پر طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بھارتی ائیر ایمبولینس میں برطانوی مریض، ڈاکٹر اور 2 نرسیں سوار تھیں۔ایندھن کی ضرورت پوری ہونے کے بعد ایئر ایمبولینس اپنی منزل پر روانہ ہوگی۔