(24نیوز)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر 8ماہ سے مسلسل دو ارب ڈالر سے زیادہ ہیں۔گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال مالی سال ترسیلات زر کی شرح 24 فیصد زیادہ ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صنعتی شعبے سے مسلسل ترقی کی اچھی خبر آرہی ہے، بیرون ملک شہریوں کی ترسیلات زر جنوری میں 2.27 ارب ڈالر رہیں۔ترسیلات زر جنوری 2020 کے مقابلے میں 19فیصد زیادہ رہیں۔