بزرگ شہریوں کیلئے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے 65 برس اور زائد عمر والوں کیلئے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ مجھے کورونا ویکسین رجسٹریشن کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ کورونا ویکسین رجسٹریشن کیلئے قومی شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 1166پر میسیج کریں ۔
Pleased to announce that registration for getting covid vaccine is now open for all citizens 65 and above. Just write down ur CNIC number and send message on 1166. Inshallah vaccinations for this age group will start in march
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 15, 2021
ان کاکہنا تھا کہ انشا اللہ 65 برس اور زائد عمر والوں کیلئے کورونا ویکسین مارچ 2021ء سے لگے گی۔
دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ جون تک 60 سال سے زائد عمر والے تمام افراد اور طبی عملے سمیت 1 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ٹارگٹ ہے۔