احسن محسن نے منال خان کو شادی کی پیشکش کر دی

Feb 15, 2021 | 11:31:AM
احسن محسن نے منال خان کو شادی کی پیشکش کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ منال خان کو  اداکار  احسن محسن اکرام نے ویلینٹائن ڈے کے موقع پر  شادی کی پیشکش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اداکار  احسن محسن اکرام نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اداکارہ منال خان کو ویلینٹائن ڈے کی مبارکباد دی۔ احسن نے انسٹاگرام پر دو تصاویر شیئر کیں جس میں سے ایک میں انہیں منال خان کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسری تصویر میں منال خان کو انگوٹھی دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر احسن محسن اکرام کی دادی کی سالگرہ کی تصاویر خوب وائرل ہو رہی تھیں جس میں منال احسن کی دادی کو سرپرائز دیتی ہیں۔ وائرل ہونے والی تصاویر میں احسن محسن کی پوری فیملی کے ساتھ اداکارہ منال خان کو دیکھا گیا تھا جب کہ منال کی احسن کے والد اور والدہ کے ساتھ بھی تصاویر سامنے آئیں۔

تاہم اداکاہ منال خان اور احسن  محسن کی جانب سے ایک دوسرے کو پسند کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کی جانے والی قیاس آرائیوں کے حوالے سے خاموشی ہی اختیار کی گئی ہے۔اب حال ہی میں ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر اداکارہ منال خان کی انسٹاگرام پوسٹ نے سب کو حیران کر دیا ہے۔منال نے ویلینٹائنز ڈے کے موقع پر احسن محسن کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ لال رنگ کا دل کی طرح دکھنے والا غبارہ بھی پکڑی ہوئی ہیں۔

تصویر کے کیپشن میں منال نے ایک کوٹیشن لکھی کہ 'لو از ان دی ائیر' اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ سادہ اور میٹھا۔اس پوسٹ میں منال خان نے باقاعدہ طور پر احسن محسن سے محبت کا اظہار تو نہیں کیا لیکن اس سے یہ اندازہ ضرور ہو رہا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں۔اداکارہ منال خان کی اس پوسٹ پر پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ادکاراؤں کی  جانب سے انہیں مبارکباد بھی دی جا رہی ہے۔