شکاگو میں درجہ حرارت منفی 23 ڈگری سنٹی گریڈ، نظام زندگی مفلوج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) امریکی ریاست شکاگو میں شدید برفباری اور سرد ہواؤں کے نتیجہ میں عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے ۔ درجہ حرارت منفی 23 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ تین دن سے شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجہ میں شاہراہیں منجمد ہوگئی ہیں ۔ اتوار کےروز کئی شاپنگ سنٹرز ، سنیما تھیٹرز اور ضروری اشیاء کی دوکانیں سنسان نظر آئیں۔ یخ بستہ سردی کی وجہ سے اجتماعات اور شادی بیاہ کے علاوہ دیگر تقاریب کو منسوخ کردیا گیا ۔ مساجد اور گرجا گھروں میں بھی عبادت نہ ہوسکی ۔ امریکا میں عام طور پر برفباری دسمبر میں شروع ہوجاتی تھی لیکن دسمبر اور جنوری میں سردی اور برفباری نہیں ہوئی لیکن ماہ فروری کے وسط میں خطرناک حد تک برفباری اور سردی کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے تمام معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔خاص طور پر ویلنٹائن ڈے کے موقع پر برفباری سے کئی تقاریب متاثر ہوئیں۔