(24 نیوز)افریقی ملک سوڈان میں پولیس نے سابق معزول صدر عمر البشیر کی جماعت کے 30 سرکردہ رہ نمائوں کو گرفتار کر لیاہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے گرفتار کئے گئے افراد پر دہشت گردی کی فنڈنگ کے الزام میں عدالت میں مقدمات چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔سوڈان کے پراسیکیوٹر جنرل نے سابق صدر عمر البشیر کے ساتھیوں کے خلاف انسداد دہشت گردی قانون اور منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق قوانین کے مطابق کارروائی شروع کی ہے۔