(24 نیوز) اسرائیل کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا جسے شامی ایئرڈیفنس نے ناکام بنا دیا۔
اے ایف پی کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے گزشتہ رات متنازعہ علاقے گولان ہائیٹس سے شام کی جانب میزائل فائر کیے گئے۔شام کے سرکاری میڈیا سے جاری رپورٹس کے مطابق شامی ایئر ڈیفنس نے میزائل حملے ناکام بنانے کے بعد مزید اسرائیلی حملوں کے پیش نظر فضائی دفاعی نظام متحرک کردیا ہے۔ اسرائیل کے میزائل حملوں میں صرف املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ شامی افواج کے مطابق اسرائیل کی جانب سے اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی، جسے بروقت ناکام بنا دیا گیا ہے۔
ہیومن رائٹس رپورٹس کے مطابق 13 فروری کو ہونے والے اسرائیلی حملے میں 57 حکومتی اور اتحادی اہل کار مارے گئے۔انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے اس حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔