ہائیکورٹ اسلام آباد حملہ کیس، جے آئی ٹی تشکیل، ISI، IB،پولیس کے نمائندے شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ پر ہونیوالے حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے چیف کمشنر نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔ اس حوالے سے ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیاہے۔
نوٹیفکشین کے مطابق جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی ، آئی بی کے نمائندے ،پولیس کے نمائندے جن میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس ایس پی سی ٹی ڈی، ایس پی صدر، ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او مارگلہ شامل ہوں گے۔جے آئی ٹی اسلام آباد ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار سے بھی مدد لے گی۔ جے آئی ٹی پولیس سٹیشن مارگلہ اور رمنا میں اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیسز کی تفتیش کریگی۔دوسری جانب غیر قانونی چیمبرز گرائے جانے کے خلاف احتجاج کے نام پر اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملہ اور توڑ پھوڑ کرنے والے 32 وکلاء کے کیسز کی سماعت کیلئے 5 بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ وکلاء نے احتجاج کے دوران تمام عدالتوں میں سماعت رکوائی اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کو یرغمال بنالیا تھا۔ وکلاء نے ہائیکورٹ کی عمارت کے شیشے، گملے، کھڑکیاں، ٹی وی، فرنیچر تک توڑ دیا تھا۔ احتجاج اور توڑ پھوڑ کی فوٹیج بنانے پر صحافیوں کے موبائل فون بھی چھین لئے اور وڈیوز ڈیلیٹ کر دیں۔