بلوچستان:دہشت گردوں کا ایف سی پوسٹ پر حملہ، اہلکارشہید

Feb 15, 2021 | 14:06:PM

 (24نیوز)امن دشمنوں کا ایک بار پھر بزدلانہ وار،بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں نے ایف سی پوسٹ پر حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں اہلکار اسدمہدی شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹرسروس پبلک ریلیشن ک(آئی ایس پی آر)کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں نے ایف سی پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں  سپاہی اسد مہدی شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے گزشتہ رات این 85 ہائی وے ایف سی پوسٹ پر حملہ کیا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ  کرکے سرچ آپریشن کیا۔

واضح رہے کہ  جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں بھی دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا تھا جہاں  سکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی  کرتے ہوئے  4 دہشت گردوں کو  جہنم واصل کردیا تھا۔آئی ایس پی آر  کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران  4 جوان بھی شہید ہوئے  جن میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی عزیز اور سپاہی انیس الرحمٰن شامل ہیں۔

مزیدخبریں