(24 نیوز)ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ کراچی سے ووٹ لینے کا دعویٰ کرنیوالوں نے کچھ نہیں کیا، یہ لوگ شفافیت پر یقین نہیں رکھتے، اپنے سیاسی کارکنوں کے ساتھ بھی مخلص نہیں ہیں، عوام کی فلاح ان کا ہدف نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ سندھ کی 769 ایکڑ زمین پر قابض ہے، پورٹ قاسم اتھارٹی سندھ کی 3960 ایکڑ زمین پر قابض ہے، انہوں نے سندھ کے جزائر پر قبضے کی کوشش کی، اگر آپ سندھ حکومت کی حدود میں مداخلت کریں گے تو پولیس ایکشن لے گی، سپریم کورٹ نے کہا کہ زمینیں الاٹ کرنا کے پی ٹی کا کام نہیں۔
واضح رہےمرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ جب کوئی ادارہ کام کرتا ہے تو کرنے نہیں دیا جاتا، یہ لوگ سندھ کی زمین پر قابض ہیں، ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یہ لوگ سندھ کی زمین پر قابض ہیں اور الزام ہم پر لگاتے ہیں۔