(24نیوز)دنیاکی دوسری بلندترین چوٹی پر لاپتا کوہ پیماؤں سے متعلق کل اہم پریس کانفرنس کی جائےگی۔
تفصیلات کے مطابق ’’کے ٹو‘‘پر کوہ پیمائی کی تاریخ کاغیرمعمولی سرچ آپریشن جاری ہے ۔ ’’کے ٹو‘‘ورچوئل اینڈفیزیکل بیس کیمپ معاونین کی جانب سے پریس ریلیز دی گئی ۔
پریس ریلیز میں کہا ہے کہ سرچ آپریشن کےدوران سینکڑوں سیٹلائٹ تصاویرلی گئیں، سیٹلائٹ تصاویرسےممکنہ مقامات کی نشاندہی کی گئی، ایف 16 طیارے سےفوٹوگرافک سروےکیاگیا۔ سنتھٹک آپرچرریڈارٹیکنالوجی سےبھی معلومات حاصل کی گئیں، سنتھٹک آپرچرریڈارٹیکنالوجی سےسلیپنگ بیگ، ٹینٹ اور پیڈز کی نشاندہی ہوئی، آرمی،صوبائی حکومت کےتعاون کےشکرگزارہیں۔
خیال رہے دنیاکی دوسری بلندترین چوٹی پرکوہ پیماؤں کولاپتا ہوئے9روز گزر گئے۔