(24نیوز)ایئرکوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق لاہور دنیا بھر میں آلودگی کے لحاظ سے آج چھٹے نمبر پر ہے۔ لاہور کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار183پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دوسری جانب کراچی کی فضامیں آلودہ ذرات کی مقدار 103پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔دنیا بھر میں آلودگی کے لحاظ سے آج روس کاشہر کراسنویارسک پہلے نمبر پر ہے، بھارت کا شہر دہلی دوسرے اور بنگلا دیش کا شہر ڈھاکا تیسرے نمبر پر ہے۔
درجہ بندی کے مطابق 151سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے جبکہ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہے۔ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔ آلودہ فضا سے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
اس حوالے سے ماہرین صحت نے ایک پیغام جاری کیا ہے، جس میں اُن کا کہنا ہے کہ لاہور کے شہری ماسک کا استعمال کریں اور گھروں کی کھڑکیاں دروازے بند رکھیں۔