ایف بی آر نے 5 سرکاری اداروں کاآڈٹ شروع کردیا

Feb 15, 2021 | 17:58:PM
ایف بی آر نے 5 سرکاری اداروں کاآڈٹ شروع کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے 5 سرکاری اداروں کاآڈٹ شروع کردیا،محکمہ ہائیر ایجوکیشن کا آڈٹ شروع کرکے کنٹریکٹرز کوادائیگیوں کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے محکمہ ہائیر ایجوکیشن سے 4 ارب4کروڑ روپے کے بجٹ کی تفصیلات طلب کرلیں اس کے علاوہ چیف انجینئر بلڈنگ نارتھ زون کا سال2017 کاآڈٹ شروع کردیاگیا،چیف انجینئر بلڈنگ نارتھ زون سے 3 ارب83کروڑ روپے کے بجٹ کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔
ایف بی آر نے ڈی جی ایگریکلچر واٹر مینجمنٹ کا سال2017 کا آڈٹ بھی شروع کردیا،ڈی جی ایگریکلچر واٹر مینجمنٹ سے 50 کروڑ94 لاکھ روپے کے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔