(24نیوز)حکومتی دعووں کے باوجود شہری مہنگا آٹا,چینی خریدنے پر مجبور ۔ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کراچی،بنوں,لاڑکانہ,خضدار میں آٹے کا تھیلا 20 روپے تک مہنگا ہوا۔
تفصیلا ت کے مطا بق سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ملتان، پشاور اور لاڑکانہ میں چینی 5 روپے تک ، فیصل آباد، سرگودھا، سکھر، بہاولپور میں 4 روپے تک کلو مہنگی ہوئی۔
اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور کے شہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ان شہروں میں چینی 100 روپے تک کلو فروخت ہو رہی ہے۔
دستاویز کے مطابق حیدر آباد کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہو گئے۔ کراچی کے شہری دوسرے نمبر پر سب سے مہنگا آٹا خریدتے ہیں۔ کراچی میں آٹے کا تھیلا 1320 روپے پر پہنچ گیا،حیدر آباد میں تھیلا 1360 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔
ایک ہفتے میں آٹے کا تھیلا 20 روپے تک مہنگا ،شہری پریشان
Feb 15, 2021 | 18:08:PM