نواز شریف، شہباز شریف کے بغیر پنجاب لاوارث نہیں یتیم ہو گیا،مریم نواز

Feb 15, 2021 | 20:18:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کاکہنا ہے کہ ڈسکہ میں پنجاب کی بات کی تو حکومت کو مرچیں لگ گئیں، پنجاب کی بیٹی ہوں بات کیوں نہ کروں؟ نواز شریف، شہباز شریف کے بغیر پنجاب لاوارث نہیں یتیم ہو گیا۔عمران خان ایک مرتبہ آگیاہے کم ازکم پنجاب میں وہ دوبارہ اقتدارمیں نہیں آئیگا،پنجاب اورپاکستان میں آنےوالی حکومت نوازشریف کی ہے۔
وزیر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ ن لیگ کے علاوہ کوئی اورجماعت ہے جس نے وزیرآبادکی خدمت کی ہو؟، ایک کروڑنوکریوں کااعلان کیاگیا،ایک نوکری بھی ملی کسی کو؟،پچاس لاکھ گھروں کااعلان کیاگیاکسی ایک کوگھرملا؟تحریک انصاف کا امیدوارووٹ مانگنے آئے تواس کوبجلی،گیس کابل تھمادینا۔
انہوں نے کہاکہ کہاگیامریم پنجاب کارڈکھیل رہی ہے،پنجاب کی بیٹی ہوں پنجاب کے لوگوں کی بات کیوں نہیں کروں گی،سندھ جاتی ہوں سندھ کی بات کرتی ہوں،بلوچستان جاتی ہوں بلوچستان کی بات کرتی ہوں،جہاں پنجاب کی چینی ،آٹامہنگے ہونے کی بات آئےگی پنجابیوں کیساتھ کھڑی رہوں گی،لیگی رہنما نے کہاکہ یہ پنجاب کی کہانی کسی اورکوسنانا،انڈے300روپے درجن ہوگئے ہیں،وزیرآبادوالوں تحریک انصاف کے امیدوارکوانڈے مارمارکے بھگانا۔
انہوں نے کہاکہ آج صرف ووٹ مانگنے نہیں آئی، نوازشریف کادوریادکرانے آئی ہوں،پنجاب لاوارث نہیں بلکہ یتیم ہوگیاہے،ملک کانقصان ضرورہواہے،لیکن ان شااللہ نوازشریف آئیگاسب ٹھیک ہوجائیگا،وزیرآبادوالوں چورمچائے شوروالامحاورہ سنا ہے؟،عمران خان کے خرچے اٹھانے والوں نے مہنگی ایل این جی منگوائی۔
مریم نواز کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے15ہزارارب کاقرضہ لیاایک اینٹ بھی نہیں لگائی،پی ٹی آئی نے125ارب کی میٹروبنائی وہ میٹرونہیں کھڈے ہیں،پی ٹی آئی نے ٹوٹی پھوٹی میٹروکے علاوہ کچھ نہیں کیا،پی ٹی آئی 15ہزارارب روپے کے قرضے کھاگئی اورشورمچارہی ہے۔
عمران خان کی حکومت آٹااورچینی چورہے مگروہی شورمچارہی ہے،عمران خان مہنگائی کرکے ہمیں رلاتاہے مگرالٹی سیدھی تقریریں کرتے ہنساتابھی ہے،لوگ کہتے ہیں آٹا،چینی مہنگاہوگیا،عمران خان کہتاہے این آراونہیں دوں گا،لوگوں کوٹرک کی بتی کے پیچھے لگاتاہے کہ ایک کروڑنوکریاں 50لاکھ گھردوں گا۔
انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکنوں سے ہمدردی ہے،پی ٹی آئی کے کارکنوں کوٹکٹ نہیں ملے گاکیوں کہ وہ عمران خان کے کچن کاخرچہ نہیں اٹھاسکتے،ہمارامقابلہ شریف انسانوں سے نہیں فراڈیوں سے ہے،وزیرآبادکے مشہورلوٹاصاحب نظرنہیں آرہے، وزیرآبادوالوں،لوٹوں کوکبھی ووٹ نہیں دینا،گلگت بلتستان میں الیکشن چوری ہوگیا،گلگت بلتستان الیکشن، 7لوٹے ہارگئے،گلگت میں ہمارے جیتنے والے امیدواروں کوتوڑاگیا۔

مزیدخبریں