فروری کا بل آئیگا تو عوام کی چیخیں نکل جائیں گی،مفتاح اسماعیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)سندھ کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ فروری کا بل آئیگا تو عوام کی چیخیں نکل جائیں گی،فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے نام پر عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کسی بھی چیز کی ذمہ داری قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔وفاقی حکومت کی پالیسی صرف مسلم لیگ (ن)کی سابق حکومت کو مورود الزام ٹھہرا نا ہے۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے ناقابل یقین حد تک مہنگے داموں پرایل این جی کی خریداری کی گئی ہے ،نواز شریف کو جب ملک آنا ہو گا ان کو کوئی نہیں روک سکے گا،پاسپورٹ کی مدت ختم ہونے کے بعد نئے پاسپورٹ کے لئے اپلائی کیا جائے گا۔پاسپورٹ کی کوئی اہمیت نہیں جب ان کو آنا ہو گا ان کو کوئی روکنے والا نہیں ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گذشتہ ماہ حکومت نے بجلی کے نرخوں میں 1.95 روپے فی یونٹ اضافہ کیا تھا۔ رواں ماہ نیپرا نے دسمبر کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز میں 1.53 روپے فی یونٹ اضافے اور 2020 کی چوتھی سہ ماہی کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 0.83 روپے اضافے کا تعین کیا ہے۔ لہٰذا فروری کے الیکٹرک بلوں میں فی یونٹ 4.31 روپے زیادہ اضافہ ہوسکتا ہے۔ یہ ایک تبدیلی ہے جسے عوام پنے ماہانہ بجٹ میں محسوس کریں گے۔