سعودی عرب میں کورونا کے459مریضوں کی حالت تشویشناک 

Feb 15, 2021 | 20:56:PM
 سعودی عرب میں کورونا کے459مریضوں کی حالت تشویشناک 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سعودی عرب میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 322 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوگئے۔
تفصیلا ت کے مطا بق ترجمان وزارت صحت نے بتایاکہ سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ 72 ہزار 732 ہوگئی۔ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 4 مریض انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 433 ہوگئی ہے۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 282 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب افراد کی تعداد 3لاکھ 63 ہزار 585 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 2 ہزار714 ہوچکی ہے جن میں سے 459 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔