(24نیوز)شدید نوعیت کے قطبی تودے کی جنوب کی سمت حرکت کی وجہ سے ماہر موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران الباحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہیں۔
جازان اور عسیر میں بھی اسی نوعیت کی صورت حال ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحر احمر پر ہوا کا رخ شمال مغرب سے شمال کی جانب ہو گا۔ ہوا کی رفتار 15 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ جب کہ موجوں کی اونچائی دو میٹر تک ہو گی۔ خلیج عربی میں ہوا کی رفتار 15 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ اور موجوں کی اونچائی دو میٹر تک رہے گی۔
سعودی عر ب میں برفانی لہر، بارشوں اورتیز ہواﺅں کی پیشنگوئی
Feb 15, 2021 | 21:09:PM