شہزاد اکبر سے پہلی ملاقات ڈیوڈ روزنے کروائی تھی، سربراہ براڈشیٹ

Feb 15, 2021 | 21:21:PM
شہزاد اکبر سے پہلی ملاقات ڈیوڈ روزنے کروائی تھی، سربراہ براڈشیٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)براڈ شیٹ کے سی ای او کاوے موسوی نے دعویٰ کیا ہے کہ 19 اکتوبر 2019 کو شہزاد اکبر سے ان کی پہلی میٹنگ ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز نے کروائی تھی اور وہ اس میٹنگ میں شریک بھی ہوئے تھے۔
 کاوے موسوی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاکستان سے رقم کے حصول میں مدد کیلئے ڈیوڈ روز نے ڈھائی لاکھ پاؤنڈ کمیشن طلب کیا تھا۔
ڈیلی میل کے رپورٹر ڈیوڈ روز نے کہا ہے کہ یہ ملاقات کاوے موسوی کی درخواست پر کروائی اور یہ کہ کاوے موسوی نے انھیں رقم کی پیشکش ضرور کی تھی لیکن انھوں نے لینے سے انکار کردیا تھا۔