اقتدار سے محرومی نے اپوزیشن کو ذہنی طور پر مفلوج کردیا ، شبلی فراز

Feb 15, 2021 | 21:41:PM

(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اقتدار سے محرومی نے اپوزیشن کو ذہنی طور پر مفلوج کردیا ہے۔
سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ استعفے دینے میں ناکامی کے بعد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسے منسوخ کرنا ثابت کرتا ہے کہ یہ ’سیاسی کنفیوزڈ ‘ ہیں۔
 وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام نے پی ڈی ایم بالخصوص مسلم لیگ ن کے ذاتی مفادکے تحفظ کے ایجنڈے کو مستردکردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں جان لینا چاہیے کہ عوام کرپشن کی حمایت میں نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف نکلتے ہیں۔ 
شبلی فراز کا مزیدکہنا ہے کہ کرپٹ نظام اور اس سے مستفید ہونے والوں کے خلاف عمران خان کی جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔ 

مزیدخبریں