بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنیوالے باپ کو سزائے موت کا حکم

Feb 15, 2021 | 22:17:PM

(24نیوز)پنجاب کی تحصیل چونیاں میں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے باپ کو عدالت نے 3 بار سزائے موت کا حکم سنادیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج فیض الحسن نے چونیاں میں 9 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے باپ کو تین بار سزائے موت اور 25 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی۔
واضح رہے کہ مجرم نے ایک سال قبل نواحی گاؤں میں 9 سالہ بیٹی کو گھر سے باہر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کردیاتھا۔

مزیدخبریں