(24نیوز)سو شل میڈیا بھی کیا ایپ ہے کہ چند لمحوں میں ہی آپ کو کہا ں سے کہاں تک پہنچا دیتا ہے،جس کی حا لیہ مثال ایک خاتون کی ٹک ٹاک وڈیو ہے ،جو خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی مومنہ باسط کی جڑواں بہن ہیں تاہم صارفین خاتون کو مومنہ باسط ہی سمجھ رہے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق اس وڈیو میں خاتون اپنے چہرے پرماسک لگائے ہوئے ہیں، دبئی میں بنائی گئی اس وڈیو میں ایک ہیئرڈریسر خاتون کے بال سنوار رہا ہے،پس منظر میں ایک گانا بھی سنا جاسکتا ہے۔
وڈیو کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اس میں نظر آنے والی خاتون کوئی اورنہیں بلکہ تحریک انصاف کی رکن خیبر پختونخوا اسمبلی مومنہ باسط ہیں۔ درحقیقت یہ خاتون مومنہ باسط نہیں بلکہ ان کی جڑواں بہن اقصیٰ باسط ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت اقصیٰ باسط کو مومنہ باسط سمجھ کر ان کی خوبصورتی سے متعلق دلچسپ تبصرے کر رہی ہے۔
کیا یہ کے پی کے کی رکن اسمبلی مومنہ با سط ہیں؟وائرل ویڈیو سے صارفین بھی دھوکا کھا گئے
Feb 15, 2021 | 23:12:PM