کورونا سے 27 افراد جاں بحق۔۔ 2500 سے زائد نئےکیس رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.40 فیصد رہی۔
کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 48037 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2597 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 27 ہلاکتیں ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول 8 روپے50 پیسے بڑھانے کی تیاری
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.40 فیصد رہی۔
Statistics 15 Feb 22:
— NCOC (@OfficialNcoc) February 15, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 48,037
Positive Cases: 2597
Positivity %: 5.40%
Deaths :27
Patients on Critical Care: 1588
کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 29828 ہو گئی اور مجموعی کیسز 14 لاکھ 88 ہزار 958 تک جا پہنچے ہیں۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3804 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 13 لاکھ 83 ہزار 725 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرب علی کا منگیترکے کنسرٹ پر ڈانس۔ ویڈیو وائرل