کورونا سے 27 افراد جاں بحق۔۔ 2500 سے زائد  نئےکیس  رپورٹ

Feb 15, 2022 | 09:29:AM

(24 نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.40 فیصد رہی۔
  کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 48037 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2597 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 27 ہلاکتیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرول 8 روپے50 پیسے بڑھانے کی تیاری

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.40  فیصد رہی۔

  
 کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 29828 ہو گئی اور مجموعی کیسز 14 لاکھ 88 ہزار 958 تک جا پہنچے ہیں۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3804 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 13 لاکھ 83 ہزار 725 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرب علی کا منگیترکے کنسرٹ پر ڈانس۔ ویڈیو وائرل

مزیدخبریں