شوٹنگ کے دوران اجے دیو گن غصہ میں لال پیلے، وجہ کیا بنی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن بار بار اشتہار کی شوٹنگ کے دوران بار بار اسکرپٹ بدلنے پر غصہ میں آ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے اینگری مین اجے دیوگن ٹرک، بسیں اور دیگر کمرشل گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی کے اشتہار کی شوٹنگ کے دوران بار بار اسکرپٹ بدلنے پرغصے میں آگئے۔ اجے کے غصے پر کمپنی کے مالک اجے مہندرا کے دلچسپ ردعمل نے ٹویٹر صارفین کو گرویدہ بنالیا۔
اشتہار کی شوٹنگ کے دوران ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں اجے دیوگن کو غصے میں کہتے سنا گیا کہ بار بار اسکرپٹ کیوں بدل رہے ہو؟ جس پر اسٹاف ممبر جواب دیتا ہے کہ صرف 4 مرتبہ ہی بدلا گیا ہے۔ ویڈیو کے آخر میں ’دیکھتے رہیں‘ کا پیغام بھی دیا گیا۔ ٹویٹر صارفین کا خیال ہے کہ اس ویڈیو کا دوسرا حصہ بھی کمپنی جلد ریلیز کرے گی۔
I was informed that @ajaydevgn lost his cool on a @MahindraTrukBus film shoot. I better leave town before he comes after me in one our trucks… pic.twitter.com/roXY7hIfRN
— anand mahindra (@anandmahindra) February 14, 2022
اجے مہندرا نے اجے دیوگن کے غصے پر ردعمل میں دلچسپ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتا چلا ہے کہ اجے دیوگن ہماری کمپنی کے ٹرک اور بس کے اشتہار کی شوٹنگ کے دوران غصہ ہوگئے۔ اس سے پہلے کے اجے دیوگن ہمارے کسی ٹرک میں بیٹھ کر مجھے ڈھونڈتے ہوئے آئیں مجھے شہر چھوڑ دینا چاہیے۔
ٹوئٹر صارفین کو اجے مہندرا کا جواب بہت پسند آیا اور ان کا ٹویٹ وائرل ہوگیا۔