14 شادیاں کرنے والا گرفتار

Feb 15, 2022 | 10:38:AM
شادی کرنیوالا ، گرفتار
کیپشن:  14 شادیاں کرنے والا شخص گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اڈیشہ میں 14شادیا ں کرنیوالے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اڈیشہ کے شہر بھونیشور میں 48 سالہ شخص کو 14 خواتین سے شادی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ۔ملزم پر خواتین سے پیسے لینے کا الزام تھا تاہم ملزم نے اس سے انکار کردیا۔ملزم نے پہلی شادی 1982 اور 2002 میں دوسری شادی کی تھی۔ان دونوں شادیوں سے ملزم کے پانچ بچے تھے ۔ 2002 اور 2020 کے درمیان ملزم نے مختلف ویب سائٹس کے ذریعے عورتوں سے دوستی کرکے شادی کی۔یہ شخص اوڈیشہ میں اپنی آخری بیوی کے ساتھ رہ رہا تھا، جو دہلی میں اسکول ٹیچر تھی۔ اسے اپنے شوہر کی سابقہ شادیوں کا علم ہوا تو اس نے پولیس میں شکایت درج کرادی۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم طلاق یافتہ خواتین سے دوستی کرتا تھا اوران سے پیسے بٹورتا تھا ۔ملزم نے دہلی، پنجاب، آسام، جھارکھنڈ اور اڈیشہ سمیت سات ریاستوں میں خواتین کو دھوکہ دیا جبکہ ان کی پہلی دو بیویاں اوڈیشہ سے تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت میں حجاب پر پابندی،او آئی سی بھی میدان میں آگئی