ڈالر پھر مہنگا۔سونے کی قیمت میں کمی

Feb 15, 2022 | 11:06:AM
انٹربینک میں ڈالر مہنگا سونا سستا
کیپشن: ڈالر مہنگا سونا سستا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپیہ دباو کا شکار ،  انٹربینک میں ڈالر 48 پیسے مہنگاہوکر 175.95 روپے پر پہنچ گیا ، سونے کی  فی تولہ  قیمت میں پچاس روپے کمی ہوگئی ۔

 انٹربینک میں ڈالر 74 پیسے سے مہنگاہوکر 175 روپے 47 پیسے پر بند ہوا،اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
یورو 202 روپے پر برقرار رہا جبکہ برطانوی پاونڈ ایک روپے مہنگا ہوکر دو سو اکتالیس روپے پر پہنچ گیا۔

 واضح رہے کہ دو روز میں انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 24 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:شوٹنگ کے دوران اجے دیو گن غصہ میں لال پیلے، وجہ کیا بنی؟
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 4ڈالر کم یسے 1856 ڈالر فی اونس کا ہوگیاجس کی وجہ سے مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا 50 روپے کمی سے 1 لاکھ 26 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسم کے حوالے سے اہم خبر

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمد بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپیہ دباو کا شکار ہے۔ خام تیل کی قیمت بڑھنے پر درآمدی بل مزید بڑھنے کے خدشات ہیں ۔