لڑکی کے واٹس ایپ اسٹیٹس پر ہنگامہ۔2خاندان لڑ پڑے۔خاتون ہلاک

Feb 15, 2022 | 12:26:PM

 (ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں واٹس ایپ پر اسٹیٹس لگانے پر تنازع ہوا جو بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک جا پہنچا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 سالہ طالبہ  پریتی پرساد نے اپنے موبائل فون پر ایک واٹس ایپ اسٹیٹس لگایا تھا جو اس کے 17 سالہ دوست کو ناگوار گزرا، نوجوان اپنے بھائی، بہن اور ماں کے ہمراہ پریتی کے گھر پہنچا جہاں دونوں خاندانوں کے درمیان بات چیت ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

ہاتھا پائی اور ہنگامہ آرائی سے پریتی کی 48 سالہ ماں کو پسلیوں میں اندرونی چوٹیں آئیں جس کے بعد انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا تاہم خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اگلے روز علاج کے دوران انتقال کرگئیں۔

پولیس  کا کہنا ہے کہ خاتون کو ایک اور طبی مسئلہ بھی تھا لیکن موت کی وجہ جھگڑے کے دوران لگنے والی چوٹیں ثابت ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:    بھارت میں حجاب پر پابندی،او آئی سی بھی میدان میں آگئی

مزیدخبریں