طلبا کی سکولوں میں حاضری کے حوالے سے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سکولوں میں پچاس فیصد حاضری کا آج آخری روز, کل سے 100 فیصد طلباء سکول آئیں گے.
تفصیلات کے مطابق سی ای او ایجوکیشن لاہور نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں خاطر خواہ کمی آئی ہے، طلباء کو کل سے سکولوں میں سو فیصد حاضری کے تحت خوش آمدید کریں گے۔
طلباء کورونا ایس او پیز کے تحت سکول آئیں گے، ایس او پیز کیخلاف ورزی پر سکول سربراہان کیخلاف کارروائی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:محبت ہو تو ایسی۔اونٹنی مالک کو دیکھ کر آبدیدہ۔دل شو لینے والی ویڈیو
یاد رہے کہ اس سےقبل 15 فروری تک پچاس فیصد حاضری کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا۔ کورونا کے باعث پہلی سے چھٹی جماعت تک کلاسز میں حاضری 50 فیصد کر دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: موسم کے حوالے سے اہم خبر