حکومت کا نوازشریف کے ذاتی معالجین سے میڈیکل رپوٹس طلب کرنیکا فیصلہ

Feb 15, 2022 | 13:43:PM

(24نیوز)وفاقی حکومت نے نواز شریف کے ذاتی معالجین کو خط لکھ کر میڈیکل رپورٹس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے نواز شریف کے ذاتی معالجین کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وفاقی حکومت ڈاکٹر لارنس اور ڈاکٹر شال کو خط لکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بہت جلد ٹیکس نادہندگان تک پہنچنے والے ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان

ذرائع کے مطابق دونوں ڈاکٹروں کو خط لکھ کر نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس طلب کی جائیں گی۔اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے اس سے قبل شہباز شریف کو خط لکھا تھاشہباز شریف کو خط لکھ کر نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس طلب کی گئی تھیں۔شہباز شریف نے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کو جوابی خط بھی لکھا تھا۔شہبازشریف نے خط میںکہا تھا کہ عدالتی حکم پر تمام رپورٹس متعین مدت میں جمع کرائی گئیں۔شہبازشریف کے مطابق اٹارنی جنرل کا خط زیرسماعت معاملے پر اثرانداز ہونے کی کوشش دکھائی دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کیلئے افسوسناک خبر، اہم رکن قومی اسمبلی انتقال کرگئے

مزیدخبریں