ویکسین لگوانے پر مجبور نہیں ہوں گا۔ ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے خاموشی توڑ دی
(ویب ڈیسک)عالمی ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے کورونا ویکسین کے حوالے سے خاموشی توڑ دی انہوں نے کہا کہ میں کسی صورت ویکسین نہیں لگواوں گا ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ٹینس سٹار نوواک جو کووچ نے برطانوی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں کہا کہ میں کسی صورت ویکسین نہیں لگواوں گا چاہے اس کے لیے انہیں کتنی ہی بڑی قیمت کیوں نہ چکانی پڑے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد یونائیٹڈ کے اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے آؤٹ
جوکووچ نے کہا کہ میں کبھی ویکسین لگوانے یا نہ لگوانے کے خلاف نہیں رہا لیکن میں اس بات کی حمایت کرتا ہوں آپ اپنے جسم کیساتھ کیاکرنا چاہتے ہیں یہ آپ کا فیصلہ ہونا چاہئے ۔ٹینس سٹار نے مزید کہا کہ میں کسی بھی قسم کی ٹرافی کی قربانی دینے کیلئے تیار ہوں مگر مجھے کوئی ویکسین لگوانے پر مجبور نہیں کرسکتا۔
نوواک جوکووچ کا کہناتھا کہ مجھے امید ہے کہ بعض ٹورنامنٹس میں ویکسی نیشن کے ضوابط بدل جائیں گے۔اور امید ہے کہ میں کئی برس مزید کھیل سکوں گا ۔جوکووچ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس وبا کا جلد خاتمہ ہوجائے گا ہر شخص اس سے نمٹنے کی کوشش کررہا ہے ۔
واضح رہے کہ نوواک جوکوچ کو آسٹریلوی حکومت ویکسین نہ لگوانے پر آسٹریلین اوپن میں شرکت سے روک دیاتھا ۔ایک طویل عدالتی جنگ میں بھی جوکووچ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی کو ویلنٹائن ڈے کا تحفہ مل گیا۔۔ تصویر شیئر کر دی
کسی صورت ویکسین نہیں لگواوں گا۔ٹینس سٹار نوواک جوکووچ ڈٹ گئے
Feb 15, 2022 | 14:42:PM